اسلام آباد:

ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کوبھی کلیئر کرنے میں مصروف ہے، پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، صورتحال نارمل ہوتے ہی راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر گلیات میں بھی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ جی ڈی اے کے ساتھ مل کرراستے صاف کروانے میں مصروف ہیں، سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تا کہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔

گلیات میں موجودسیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آبادکے فون نمبر 09929310553 یاڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آبادکے نمبر 09929310556 اورگلیات کنٹرول روم نتھیاگلی کے فون نمبر 0992355138 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھروادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے، شاہراہ نیلم کئی مقامات سے بند ہو گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر شاردانے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، وادی نیلم کے علاقہ جاگراں میں برفانی تودے گرنا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑگئی ہیں۔

وادی کاغان کے علاقوں شوگران، سری پائے، ناران،بٹہ کنڈی بابوسر اور ملحقہ وادیوں میں برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، شاہراہ کاغان بھی بند ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گئی ہے

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف
  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات وادی تیراہ اسمگل ہونے کا انکشاف
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی