کبھی نہیں چاہتا میرا بیٹا کرکٹر بنے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ انکا بیٹا کرکٹر بنے کیونکہ ماضی میں میرے خاندان نے ناانصافیوں کا سامنا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کے بیٹھے کو نیٹ میں پریکٹس سیشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو اپنے والد کی طرح کرکٹ میں انکے نقش قدم پر چلنے کی خواہش رکھتا ہے۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل اپنے بیٹے کی کرکٹر بننے کی خواہش کے باوجود خاندان کیساتھ ہوئی ناانصافیوں پر بیٹے کی حوصلہ شکنی پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان
انہوں نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور وہ کرکٹ کا بہت شوقین ہے لیکن اگر میں اپنی ایماندارانہ رائے بتاؤں، میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹ کھیلے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس کے بعد اپنے مداحوں سے دلی درخواست کی کہ براہ کرم میرے بیٹے کی کامیابی کیلئے دعا کریں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چاہے تو وہ کرکٹ کھیل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے ٹیم میں کم سے کم تین تبدیلیاں ناگزیر قرار دے دیں
واضح رہے کہ عمر اکمل نے آخری بار سال 2019 میں دورہ سری لنکا کے دوران پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، اسکے بعد سے وہ تینوں فارمیٹ کے اسکواڈ سے باہر ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمر اکمل
پڑھیں:
میں تمہیں مار دوں گا بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر و موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو قتل دھمکی موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس میں محض ایک جملہ شامل تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔
ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گمبھیر نے دھمکی ملنے پر راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے، جس کے بعد اعلیٰ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دھمکی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری ایکشن پر مجبور کیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
گوتم گمبھیر کی جانب سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔