خاتون کا خودکش حملہ، ذمہ داری علیحدگی پسندوں نے قبول کر لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) یہ خودکش حملہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کیا گیا۔ قلات کے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر کے مطابق، ''ایک خاتون کی طرف سے خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کا ایک فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘
بلوچستان: مسلح جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک
پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غربت کے شکار صوبہ بلوچستان میں کئی ایک گروپ ملک کی مرکزی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
ان گروپوں کا کہنا ہے کہ صوبے کی گیس اور دیگر معدنیات کے معاملے میں مقامی لوگوں کا استحصال کر رہی ہے۔ایسے ہی گروپوں میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
یہ گروپ ماضی میں بھی خودکش حملوں کے لیے خواتین کا استعمال کر چکا ہے۔
تاہم پیر کے روز ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری بی ایل اے کے ایک کم معروف ضمنی گروپ بلوچ لبریشن آرمی (آزاد) کی طرف سے صحافیوں کو بھیجے جانے والے ایک پیغام میں قبول کی گئی ہے۔
علیحدگی پسندوں کی طرف سے حملوں میں اضافہگزشتہ برس اگست میں علیحدگی پسندوں کی جانب سےپولیس اسٹیشنوں، ریلوے لائنوں اور ہائی ویز پر حملوں کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی آپریشنز شروع کر دیے تھے۔
علیحدگی پسندوں کی جانب سے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے والے مزدوروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایسے تازہ ترین واقعے کی ذمہ داری بھی 20 فروری کو بی ایل اے نے قبول کی تھی جس میں سات بس مسافروں کو قطار میں کھڑا کر کے گولی مار دی گئی تھی۔حالیہ برسوں کے دوران اس صوبے میں خاص طور سے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے اور خوشحال تصور کیے جانے والے صوبے پنجاب کے مزدوروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ا ب ا/ا ا (روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علیحدگی پسندوں پسندوں کی
پڑھیں:
یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں
المسیرہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی فوج نے یمنی صوبے صعدہ کو 6 بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے خلاف جارح امریکی فوج کے دہشتگردانہ و مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحیت میں صوبہ صعدہ اور دارالحکومت صنعاء کو متعدد ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ سے المسیرہ کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ جارح امریکی لڑاکا طیاروں نے ضلع آل سلم کے سھلین نامی علاقے پر 6 بار بمباری کی ہے۔ بعد ازاں المسیرہ نے ہی اطلاع دی کہ جارح امریکی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ کا کہنا ہے کہ جارح امریکی فوج نے اس دوران براش نامی علاقے پر 6 جبکہ یمنی دارالحکومت کے مشرق میں واقع کوہ نقم پر 3 بار وحشیانہ بمباری کی۔