اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو سحری نہ دینے کے بیرسٹر سیف کے دعوے کی تردید کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں،معمول کا چیک اپ ہوا اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بیرسٹر سیف نے جو غیر زمہ دارانہ بیان دیا اس حوالے شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی قوم کی خاطر جیل میں ہیں اور خان صاحب کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے، آج ہماری اگلے لائحہ عمل پر بات ہوئی اور عمران خان نے ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے تمام معاملات کے حوالے سے چوہدری ظہیر عباس کو بانی اور بشری بی بی نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی، فیصل چوہدری کو ہدایت کی گئی ہے وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کردیں۔

 بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جسکو خان صاحب زمہ داری دیں بس اسکو سیاست کرنی چاہیے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی، ہم مولانا کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں، مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی جے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کے حوالے سے نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت

راولپنڈی:

عمران خان نے پارٹی قیادت کو دس محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا جارہا ہے، بانی نے 26 ویں ترمیم کی بات کی ہے اور اس ترمیم کے نتائج واضح ہورہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو اس کا مطلب مارشل لا لے آئے ہیں، عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنادیں اور ججز کے ساتھ ایسا کریں تو رول آف لاء ختم ہوچکی ہے بانی نے کہا کہ اس کے ساتھ اخلاقیات ختم ہوچکی ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ ووٹ سے نہیں آئے، میڈیا کی آواز بند کردی گئی ہے، 27 ویں ترمیم لائی جارہی ہے اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں کیوں کہ لوگوں کی آواز ختم کردی گئی ہے، ہندوستان سے آزادی کے بعد پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھا یہ کلمہ تھا جس کی وجہ سے آج پاکستان قائم ہے قوم کو مکمل طور پر غلام بنایا جارہا ہے اس غلامی سے بہتر ہے میں ساری زندگی جیل میں رہوں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد اس غلامی کے نظام کے بعد تحریک شروع کردیں، بانی نے پنجاب اسمبلی میں مزاحمت  کی تعریف کی اور اپوزیشن لیڈر کی تعریف کی اور کہا کہ اس وقت 26 اراکین ہیں جن پر پابندیاں عائد ہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہمارے ممبران اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگادیں، انھوں نے پارٹی کو کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد تحریک کی تیاری کریں، بانی نے پارٹی کے لیے ہدایات دے دی ہیں جو سلمان اکرم راجہ کو بتادی ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بانی کو تنہائی میں قید کر رکھا ہے بانی کو جیل میں ان کے حقوق نہیں مل رہے، کتابیں بھی نہیں دے رہے، بانی کہہ رہے تھے 22 گھنٹے تک بند رکھا جاتا ہے اور صرف 2 گھنٹے ملتے ہیں، 10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اپنی ہی جماعت کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
  • ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے. سلمان اکرم راجہ
  • کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے، جیت ہمارا مقدر ہو گی: سلمان اکرم راجہ
  • حکومت کو ’ٹف ‘ ٹائم دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی کا پلان سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت
  • عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت
  • بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے: علیمہ خان، نورین نیازی
  • ملک میں فی الوقت قانون کی کوئی حیثیت نہیں، سلمان راجا