رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جا رہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے، فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے مسئلے کے حل سے صوبے کے باسی بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح رمضان میں عبادات پر توجہ مبذول کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ انہوں نے کہا
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
شنگھائی سے روانگی کے بعد صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شنگھائی میں صدر زرداری کو سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے الوداع کہا، اس موقع پر ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
اُرومچی ایئرپورٹ پر شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ایرکن تونیا ز نے خصوصی اصرار پر صدر کو خود اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑا اور ان کی گاڑی میں ہمراہ بھی رہے۔
صدر آصف علی زرداری کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارومچی چین صدر آصف علی زرداری