امریکا نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے حوثیوں سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیگر ممالک بشمول بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دیں۔
واشنگٹن میں منعقدہ اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو اب چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی ٹیک ورکرز کو ملازمتیں دینے کے بجائے امریکا میں ملازمتیں پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
امریکی صدر نے تنقید کی اور کمپنیوں کے اس طرز عمل کو عالمی ذہنیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے بہت سے امریکیوں کو نظر انداز کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بڑی ٹیک کمپنیوں نے امریکی آزادی کا استعمال کرتے ہوئے منافع کمایا ہے لیکن ملک سے باہر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بہت سی بڑی ٹیک کمپنیوں نے چین میں اپنی فیکٹریاں بناتے ہوئے بھارتی شہریوں کی خدمات حاصل کیں اور آئرلینڈ میں منافع کمایا، لیکن یہ اب صدر ٹرمپ کا دور ہے پرانے دن ختم ہوگئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ضرورت ہے کہ وہ امریکا کیلئے سب سے آگے رہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا کو سب سے پہلے رکھیں۔
Post Views: 6