لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے پنجاب کی پہلی ٹورزم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی کی اصولی منظوری بھی دے دی۔ لاہور، ملتان، بہاولپور، چکوال اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں ٹورزم سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چھانگا مانگا فاریسٹ پارک اور لال سوہانرا نیشنل پارک کو ایکو ٹورزم کے فروغ کے لئے ڈویلپ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے گورننس کی بہتری کے لئے پنجاب ٹورزم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی ایکٹ 2025ء پیش کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی پہلی مکمل ٹورزم میگنی فیسینٹ ایپ تیار کر لی گئی، ایپ کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی۔ پہلی ٹورزم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں سیاحت سے متعلق تمام تر فیچرز شامل ہیں۔ میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ بھی کی جا سکے گی۔ میگنی فیسینٹ ایپ پر چیٹ بوٹ سے مفید معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے سب سے بڑے اور جامع ٹورزم پلان کی بھی اصولی منظوری دے دی۔ ٹورزم پلان کے تحت پنجاب بھر میں مذہبی، تاریخی، قدیمی ورثہ، آثار قدیمہ اور ایکو ٹورزم کو فروغ دیا جائے گا۔ قدیمی تہذیب سے قربت کا احساس دلانے کے لئے سیاحوں کے لئے ٹورسٹ ویلج بھی بنائے جائیں گے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹورزم ٹریل بھی تیار کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ مال روڈ، والڈ سٹی آف لاہور، سکھ سائٹ، جی ٹی روڈ کی مغل یادگاریں بھی سیاحتی ٹریل میں شامل ہیں۔ سالٹ رینج، بھاٹی گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، گوجرانوالہ، ایمن آباد سکھ ٹورزم ٹریل بھی قائم کی جائیں گی۔ مختلف شہروں کے سیاحتی مقامات کو ٹورزم کلسٹرکے طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔ گندھار تہذیب سے متعلق گندھار ٹریل میں ٹیکسلا میوزیم، دھرما راچی کا، جو لیاں، سرکیپ اور گری قلعہ بھی ٹورزم پلان میں شامل ہے۔ ملتان کی لیونگ ہیریٹج سائٹ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو وادی سندھ کی تہذیب کے نشان کے طور بحال کیا جائے گا۔ اْچ شریف میں زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی ٹریل ڈویلپ کی جائے گی۔ فروغ سیاحت کے لئے گوردوارے اور گرجا گھروں کے قدیمی عمارتوں کو بھی بحال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ تمام سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔ ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائٹ بنایا جائے گا، فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ پوری توجہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہے۔ سیاحتی ہب بنائیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف کی کاوش سے برسوں پرانے مراکز صحت کی حالت اور عوام کی تقدیر بدل گئی۔ پنجاب کے دوردراز کے 750 مراکز صحت یورپی ممالک کے کلینک کا منظر پیش کرنے لگے۔ سٹیٹ آف آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے انتظامات  بھی ینگ ڈاکٹرز کے سپردِ کیے گئے ہیں۔ ریکارڈ مدت میں تعمیرات مکمل کی گئیں اور بنیادی مراکز صحت کی بیرونی شکل بھی تبدیل کی گئی۔ خستہ حال دروازے، ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور بوسیدہ عمارتیں جدید ترین مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک میں بدل دی گئیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں نیا فرنیچر، جدید ترین طبی آلات، سٹریچر، چمچماتے فرش، صاف ستھرے کمرے، وارڈ اور نئے واش روم ہیلتھ کلینک کی زینت ہیں۔ ہر مرکز صحت میں صاف ستھری، نئی خوبصورت الماریاں، جدید ایل ای ڈی لائٹ اور نیم پلیٹ آویزاں کر دی گئیں۔ سرگودھا کے علاقے پھلروان کا بوسیدہ حال مرکز صحت تعمیر و بحالی کے بعد بالکل بدل گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیاحتی مقامات کیا جائے گا مریم نواز سیاحت کے کے فروغ کے لئے

پڑھیں:

ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا۔ شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ کی سیلاب متاثرین کے لئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ ویٹ پالیسی پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے بعد اگلے سال کے لئے گندم کے سٹرٹیجک ذخائر بہتر کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ویٹ مینجمنٹ سٹرٹیجی اور روڈ میپ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے علی پور کے نواحی سیلاب متاثرہ دیہات کے مسلسل دورے کیے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء ایک ہی دن میں علی پور تحصیل کے چھ سیلاب متاثرہ موضعوں میں گئے۔ چھ موضع میں ریسکیو ریلیف کارروائی کا جائزہ لیا۔ وزارتی ٹیم نے اپنی نگرانی میں ٹینٹ، خشک راشن، پانی اور جانوروں کے کیلئے ونڈا تقسیم کروایا۔ اعلیٰ سطح وزارتی ٹیم نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انخلا آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سیلاب متاثرین نے موثر اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب سے اظہار تشکرکیا۔ سیلاب متاثرین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کوئی ہماری فکر کررہا ہے اور ہماری ضروریات مہیا کرنے کا اہتمام کررہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوزون ہماری ماحولیا ت کی محافظ ہے، اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔ اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطر ات ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے۔ پہلی بار پنجاب کے لئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔ ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کے ذریعے شجرکاری کرکے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنا نے میں ہاتھ بٹائیں۔ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ