سیمی فائنل سے قبل جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔
گزشتہ روز، دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیمی فائنل
پڑھیں:
اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کی وفات پر بازو پر کالے رنگ کا ربن پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلے گا، رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔