پیکا ترمیمی ایکٹ، حکومتی جواب نہ آنے پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت اور پی ٹی اے کا جواب نہ آنے پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے جواب نہ آیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی اے اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا تاہم حکومت پنجاب اور پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ پی ٹی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دی جائے، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے جواب نہ آیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی اے اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فیک انفارمیشن پر 3 برس قید، جرمانے کی سزا ہوگی، ماضی میں پیکا ایکٹ کو ایک خاموش ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔ درخواستگزاروں کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر پیش کیا گیا، جس کے باعث اس کی شفافیت مشکوک ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی متنازعہ شقوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ کی جانب سے پی ٹی اے کہ پیکا جواب نہ سے جواب
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔