نوابشاہ: ڈمپر کی ٹکر سے نادرا کا ملازم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
نواب شاہ میں سرہاری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص نادرا میں ملازم تھا۔
حادثے میں ملوث ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہری کو لٹتے دیکھ کر کار ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-16
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہری کو لٹتے دیکھ کر روڈ سے گزرنے والے کار ڈرائیور نے ڈاکو پر فائرنگ کردی، تھوڑا آگے جاکر ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں روز لوگوں کو لٹتے دیکھ شہریوں کا صبر جواب دے گیا، پولیس نے بتایا کہ ماڑی پور روڈ پر ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہا تھا، کار سوار نے واردات دیکھ کر فائرنگ کی، کار سوار کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوا، تھوڑا آگے جاکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا کار ڈرائیور موقع سے چلا گیا، ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون، بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔