اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں جاری پولیو مہم کی پیشرفت اور اس کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فروری 2025 میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی، جو انسداد پولیو مہم کی مؤثر حکمت عملی اور تمام متعلقہ اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے پولیو کے کیسز میں منفی رجحان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی عزم ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مزید مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ پولیو سے متعلق تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کیا جائے تاکہ مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت اور مؤثر بنایا جا سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فروری 2025 کی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 42.

5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں تقریباً 90 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ اس سال کے آغاز سے اب تک ملک میں 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر کیسز بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں سامنے آئے۔ تاہم، انسداد پولیو مہم کے آغاز کے بعد ان اضلاع میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں تین انسداد پولیو مہمات کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں سے فروری میں پہلی مہم مکمل ہوچکی ہے جبکہ آئندہ دو مہمات اپریل اور مئی میں منعقد کی جائیں گی۔ پولیو مہم کی مستقل نگرانی کے لیے جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو ہر مرحلے پر مہم کی پیشرفت کو مانیٹر کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے، جنہوں نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسداد پولیو مہم کے پولیو کے کے لیے مہم کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات ، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ

 اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

 ملاقات میں وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیاجس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 اس نازک وقت میں قطر کے ساتھ پاکستان کی ہرممکن حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین پامالی قرار دیا۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

  گزشتہ ہفتے دوحہ کے دورے کے دوران امیر قطر سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ، تاریخی اور پائیدار تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا، اس سلسلے میں انہوں نے قطر کی طرف سے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو بھی سراہا۔

لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد

 وزیراعظم نے کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

 امیر قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت کے ساتھ ساتھ اس مشکل وقت میں قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 12 ستمبر کو دوحہ کے دورے کو سراہا۔

 دونوں رہنماؤں نے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطےمیں رہنے پراتفاق کیا۔
 
 

9 شہریوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات ، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی