کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارنے میں ملوث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر  کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔  

پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس لیڈ کے بعد افغانستان کے شہری اور سینئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو پاک افغان بارڈر ایریا سےگرفتار کیا تھا۔ داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021ء  میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیا۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا اورحکومت پاکستان سے انسداد دہشت گردی میں کلیدی کردار پر اظہار تشکر کیا۔

کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر  کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔26 اگست 2021ء  کے حملے کے باعث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ امریکی انٹیلیجنس کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔

کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران

پڑھیں:

کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-11

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
  • مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار