خضدار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔