اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ٹرمپ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق دار نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکہ کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کا پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے افغانستان چھوڑ جانے والے امریکی فوجی سازو سامان کو واپس لینے کے صدر ٹرمپ کے اعلان کو بھی سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے آنے والے دنوں میں ایک وسیع البنیاد ایجنڈے کے حصے کے طور پر تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور صحت پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے اسحاق ڈار کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

---فائل فوٹو 

پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ کے  ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ تک کینولا ایکسپورٹس کی رسائی پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ
  • افغان سرزمین سے دراندازی بند کی جائے، کشیدگی نہیں چاہتے: ترجمان دفترِ خارجہ
  • پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ