Islam Times:
2025-04-26@03:37:21 GMT

کوئٹہ، گیس لیکج دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کوئٹہ، گیس لیکج دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ

گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ آج کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات کے وقت ہوا، جب متاثرین سو رہے تھے۔ دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے باعث گھر میں موجود 1 خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل پشتون آباد میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے دوران بعض صارفین کی بے احتیاطی کو مذکورہ واقعات کی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گیس لیکج کے باعث افراد زخمی

پڑھیں:

سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے  میں دھماکا، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک: سرگودھا میں سلیمان پورہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں کھڑے رکشے کے ایل پی جی سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ سائیں کے قریب ایک گھر میں ہوا جہاں رکشے میں لگے سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکا ہوا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے  میں دھماکا، 5 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ