’ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشتگرد کوپکڑا‘
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے گرفتار کیے جانے والے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کرنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف کا کہنا ہے کہ داعش کمانڈرکےبارے میں پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں، پاکستان کو باور کروادیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور امریکہ سے اچھے تعلقات کیلئے معاملے کو اولین ترجیح دینا ہوگی، ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہمارے معلومات شیئر کرنے پر پاکستان نے جعفر کوجلد گرفتار کرلیا۔
اسی طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ کوآپریٹ کیا اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کے دورمیں ہی ممکن ہوا، امریکی فوج، سینٹ کام نے پاکستان کے ساتھ انفارمیشن شیئر کی، یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہوا، ٹرمپ نےامریکی فوجیوں کے قاتل کوکٹہرے میں لانے کاعہد کیا تھا، امریکی صدر نے عہد کیا تھا ہم ان قاتلوں کو تلاش کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گردکوپکڑا اور امریکا منتقل کیا گیا، وہ قانون کا سامنا کرے گا جب کہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر بیٹھ گئی تھی لیکن ٹرمپ امریکیوں کاقتل کبھی نہیں بھول سکتے، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کواربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا، انخلا کے وقت کابل میں دھماکہ ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ افغانستان میں کیا ہوا اور اس کی تفتیش کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر پاکستان
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل 29ویں روز بھی تنزلی کا شکار
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے گھٹ کر 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن متعلقہ ریگولیٹر سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلسل تیسری مانیٹری پالیسی میں شرح مستحکم رکھے جانے اور دو ہفتوں سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث منگل کو 29ویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ سیلاب سے سپلائی چینز میں خلل کے باوجود معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات اور حکومت کی درخواست پر سی پیک منصوبوں کیلئے چین سے ممکنہ طور پر 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے گھٹ کر 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن متعلقہ ریگولیٹر سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 283 روپے 55 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔