نوشہرہ؛ اسکول بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، 10 طلبہ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نوشہرہ:
اسکول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر اسکول بس، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق مہاجر بازار کے علاقے سے ہے۔
زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: بچہ کھیت سے دستی بم گھر اٹھا لایا، پھٹنے سے نوجوان ہلاک، 3 زخمی
—علامتی تصویرپشاور کے علاقے سوڑی زئی میں دستی بم پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں دستی بم پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 سال کا بچہ کھیتوں سے دستی بم اٹھا کر گھر لایا تھا۔