اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں سپیشل بنچ کیسز کی سماعت کررہا تھا،جسٹس طارق جہانگیری بھی بنچ میں شامل تھے۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ سے الگ ہو گئے ہیں،بنچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ایف آئی اے رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا، دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناعی برقرار رکھا۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے۔ کیا ایف آئی اے کو معلوم نہیں کہ عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟ ایف آئی اے وکیل نے کہاکہ نہیں جج کی جانب سے نہیں، اْنکے بھانجے نے کمپلینٹ فائل کی تھی، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کی پوری رپورٹ ہی جج کے Grevienices پر ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔