پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پنجاب میں غیر محفوظ8ادویات کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے میڈیکل سٹورز، فارمیسز کو ادویات فروخت سے روک دیا، تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا سٹاک قبضے میں لینے کا حکم دے دیا،بیکٹریکل انفکیشن کے لیے استعمال ہونیوالی گولی فلیجل بھی غیر معیاری قراردی گئی ہے۔مختلف بیماریوں میں درد کم کرنے والے انجکشن ٹراما ڈول بھی مضر صحت قرار دیا گیا،آئی وی کینولا اور بیکٹریکل انفکیشن کا انجکشن میٹرنیڈوزل بھی غیر معیاری قراردیا گیا ہے، کراچی کسٹمز حکام نے غیر رجسٹرڈ درد کش ادویات کے7بیچ پکڑے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے7مخصوص بیچ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی سخت پابندی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔