ایران کے طلبا کو سکالرشپس دیں گے: صدر یو ایم ٹی ، ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات،یو ایم ٹی کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران تعلیم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل کو یونیورسٹی کے بارےمیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی فیکلٹی دنیا کی اعلیٰ جامعات سے تعلیم یافتہ ہے،ایران اور پاکستان کے تعلیمی ادارے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
سابق وزیر نے کہا کہ ایرانی طلباء کو یو ایم ٹی میں سکالرشپس فراہم کی جائیں گی،یو ایم ٹی بین الاقوامی طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے،نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ ملے گا۔
ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل کو مسلم سائنٹسٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دوسری طرف ایرانی قونصل جنرل نے ابراہیم حسن مراد کی بطور سابق وزیر عوامی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی ایک منظم اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے،یو ایم ٹی کے وفد کو ایرانی یونیورسٹیز کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا کہ اصفہان اور مشہد یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یوز کیے جائیں گے،فیکلٹی اور طلباء کے ایکسچینج پروگرام سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
ملاقات کے اختتام پر سابق وزیر ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کو سوینئر پیش کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل ابراہیم حسن مراد یو ایم ٹی کہا کہ
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔