Express News:
2025-04-25@08:41:30 GMT

پنجاب حکومت کا دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

لاہور:

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔

مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری، گائنی، تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتے بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے سامبلی جنرل اسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت کی۔ انہوں ںے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک او پی ڈی فنکشنل کرنے، جناح اسپتال پی آئی سی ٹو کو 30ستمبر تک فعال کرنے، نوازشریف کینسر اسپتال کو مقررہ مدت میں فعال کرنے، بورڈز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لئے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا، ہر ضلع کی سطح پر برن یونٹ، کارڈیک سینٹراور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا، لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں میگا میڈیکل سٹی قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے 1147مراکز صحت میں سے 766کی ری ویمپنگ مکمل، 396محکمہ صحت کے سپرد کر دیئے گئے۔ پنجاب بھر کے او پی ڈی میں 6ارب 70کروڑ سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے لئے 12671 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے تحت گھروں کے سروے، ڈیٹا، بیماریاں اور دیگر تفصیلات حاصل کی جائیں گی، مریم نواز ہیلتھ کلینک پروگرام کے تحت ہیلتھ منیجر پورٹل پر 2230 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، چیف منسٹر اسپیشل اینی شیٹیو ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پانچ رینل اور ایک لیور ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

بتایا گیا کہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 6900 مریض رجسٹرڈ ہوئے، 2625 مستفید ہوچکے، چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کے تحت 8ہزار سے زائد مریضوں کا ڈائیلسز مکمل ہوا، مزید 7630 مریض رجسٹرڈ ہوئے، پنجاب بھر میں کلینک آن ویل سے 72لاکھ مریض مستفید ہوچکے ہیں۔

 

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 100فیصد بہتری لانا ہدف ہے، اسپتالوں میں مناسب صفائی نہ ہونا انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ امر ہے، پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ضرورت کے مطابق جدید ترین طبی آلات مرحلہ وار فراہم کررہے ہیں، ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے پائیدار اقدامات کیے جارہے ہیں.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پروگرام کے تحت کی آؤٹ سورسنگ مراکز صحت مریم نواز کے لئے

پڑھیں:

زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ  نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز