کراچی:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے زیادہ کیلے کھانے پر وسیم اکرم نے طنز کیا جس پر مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت کے خلاف شکست پر وسیم اکرم نے لائیو پروگرام میں پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید پہلے یا دوسرے ہی پانی کے وقفے کے دوران کیلوں سے بھری پلیٹ کھلاڑیوں کے لیے آئی جبکہ اتنے کیلے تو بند بھی نہیں کھاتا اور یہ تو بندروں کی غذا ہے۔

کیلے کھانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارف نے وسیم اکرم کے تجزیے کو احمقانہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں؛ "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز

گوہر گیلانی نامی صحافی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تجزیے کے نام پر اپنی احماقانہ باتیں ختم کریں، کرکٹ سے متعلق بات کریں نا کہ کیلوں اور فلموں کے ڈائیلاگز پر۔ یہ شرمناک رویہ ہے!

وسیم اکرم نے گوہر گیلانی کی تنقید پر ٹی وی شو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہو رہی ہیں، آپ انہیں تو ڈنڈے مارتے ہوگے۔

Wasim Akram roasts Gowhar Geelani.

.... I feel for your kids ????????????????????@GowharGeelani pic.twitter.com/DmtCCxYX7Q

— Nitric Acid (@Photon_hf) March 5, 2025

اس کے ساتھ ساتھ، سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے ولد یوگراج سنگھ نے بھی وسیم اکرم کو کیلے کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یووراج سنگھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اتنے کیلے کون کھائے گا؟ اس طرح کے بیان پر ایکشن لینا چاہیے کیونکہ یہ ناقابل برداشت ہے۔ اگر میں ادھر وزیراعظم ہوتا تو میں کہتا کہ اپنا بیگ پکڑو اور ملک سے نکل جاو۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگیا تھا۔ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ بنگلا دیش کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وسیم اکرم

پڑھیں:

پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے،  ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں: سلمان اکرم راجا
  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • کراچی: حاضر سروس ڈی آئی جی نے فوڈ اسٹال کیوں لگا لیا؟
  • پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
  • سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ کیوں لگایا؟