لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گاری حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک موٹرسائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بارے میں حکیم شہزاد کا مؤقف ہے کہ موٹرسائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے ٹکراگئے، موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا اور خاتون زخمی ہوئی۔

حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ گاڑی ہمارا ڈرائیور چلا رہا تھا اور اس میں ہمارے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے، دانیہ شاہ بھی گاڑی میں موجود تھیں لیکن وہ محفوظ رہیں، تاہم اس حادثے میں گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، میرے سر پر چوٹ آئی جس کی وجہ سے میں بے ہوش ہوگیا، جس سے میں ابھی تک ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں ہوسکا اور ہم ابھی تک اس حادثے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے اور ہم جاں بحق ہونے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024ء میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تھی، اس سے قبل وہ فروری 2022ء میں سابق رکن قومی اسمبلی اور مشہور سکالر عامر لیاقت سے شادی کر چکی تھیں، جو جون 2022ء میں انتقال کرگئے تھے، تاہم عامر لیاقت کی وفات کے دو سال بعد دانیہ نے حکیم شہزاد سے شادی کی تھی۔                                                        .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حکیم شہزاد دانیہ شاہ

پڑھیں:

لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

’جیو نیوز‘ گریب

لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے