لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کے سی ای او، ایم ایس (سی او او) کو عوامی شکایات پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے سامنے ادویات نہ ملنے، گندگی اور دیگر امور کے بارے میں شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں۔ لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتہ چلے۔ کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔ میو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج،برنولا وغیرہ تک نہ ملنے اور کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے اور دیگر شکایات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں۔ ایک معصوم بچی نے بتایا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں، معصوم بچی کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے میو ہسپتال انتظامیہ شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ کے دوران ہی میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

میو ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کی اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں ادویات کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹور میں ادویات، سرنج، برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی بھی چیک کرائی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک، آئی سی یو، کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ زکا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو لوگ جگہ جگہ روک کر اپنے مسائل اور شکایات  سے آگاہ کرتے رہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سٹاف کو موقع پر ازالے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنیں اور فوری ازالہ کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ سے علاج کیلئے آنے والی زخمی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی اور بہترین علاج کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج  کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور غیر تسلی بخش قراردیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شریف نے میو ہسپتال مریم نواز شریف نے مریم نوازشریف نے کی ہدایت کی ہسپتال میں ہسپتال کے اور دیگر کا حکم

پڑھیں:

2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا نو تعمیر شدہ کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ
  • ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب