چیمپئنز ٹرافی: فائنل میں پاکستانی امپائر نظر انداز
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔
نو مارچ کو دبئی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔
سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں اہم بیان دے دیا۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔