پی آئی اے کی نیلامی میں خریدار کمپنیوں کی خواہش پر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تمام تحفظات دور کر دیے گئے ہیں اور حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لئے خواہش مند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو یہاں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو زیادہ سے زیادہ پُرکشش بنانے کے لئے نیا لائحہ عمل دے رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ تین ماہ میں اس نجکاری کے تمام مراحل طے کرلیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے عمل میں انویسٹرز کی طرف سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے کیونکہ یورپ کے لئے پی آئی اے کی فلائٹس کے آغاز سے نجکاری کا ماحول مزید سازگار ہوگا، حالیہ اقدامات کے باعث یہ قومی ادارہ دوبارہ منافع بخش ہونے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ یورپ کے بعد آئندہ تین ماہ میں برطانیہ کے لئے بھی پی آئی اے کی فلائٹس شروع ہونے جا رہی ہیں، 24 کروڑ پاکستانیوں کی اولین ترجیح پی آئی اے سے سفر کرنا ہے، اسی طرح یورپ اور برطانیہ کے بعد اگلے مرحلے میں امریکا اور مشرق بعید کے لئے فلائٹس کھولی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مثبت اقدامات کے ساتھ پی آئی اے کی ساکھ کو بحال کر کے اس ادارے کو واپس اپنے عروج پر پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے ادارے میں آج بھی اتنا دم خم موجود ہے کہ اسے دوبارہ منافع بخش بنایا جا سکے۔
انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کو پہلے سے کہیں بہتر اور قابل عمل ہونے کی توقع کا اظہار کیا جس سے پرائیویٹائزیشن کے عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی کے لئے
پڑھیں:
اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر سے اس قانون پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں کہ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف براہِ راست ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت دینے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز میں مزید کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بآسانی لائسنس کی سہولت میسر آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو قانون کی پابندی پر مجبور کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ایف آئی آر بغیر لائسنس گاڑی گاڑی ضبط وفاقی دارلحکومت وی نیوز