اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلیجنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ شریف اللہ نے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا، امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ جو بائیڈن بھدے انخلا کے ذمہ دار تھے، ان کے پاس دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے تین سال تھے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق بائیڈن نے کام مکمل کرنے کی کوشش تک نہ کی، صدر ٹرمپ نے گولڈ اسٹار فیملیز سے قریبی تعلق رکھا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا صدر ٹرمپ نے احتساب کا وعدہ کیا اور اسے پورا کرکے دکھایا، صدر ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب سے پہلے گولڈ اسٹار فیملیز سے بات کی۔ کانگریس سے پہلے صدر ٹرمپ نے گولڈ اسٹار فیملیز کو گرفتاری سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترجمان وائٹ ہاو س شریف اللہ نے

پڑھیں:

بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل

انہوں نے ایک بار پھر یہ بیان دہرایا کہ اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا‘۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بھارت کا ناکام ’آپریشن سندور‘ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا اور بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے بیانات دے چکے ہیں، جنہیں بھارت میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور امریکی صدر بھارت پاکستان صدر ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • جیفری ایپسٹین جنسی اسکینڈل میں ٹرمپ کا نام مزید واضح، اہم انکشافات سامنے آگئے
  • گوگل اور مائیکروسافٹ کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کر دیا گیا
  • وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار
  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک بار پھر آمنے سامنے ، صورتحال کشیدہ
  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک مرتبہ پھر بحر عمان میں آمنے سامنے آگئے
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا
  • ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا
  • کشمیر پر ثالثی سے متعلق پاکستانی رہنما سے جمعہ کو ملاقات ہوگی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ