وزیر تعلیم پنجاب کا امتحانی ڈیوٹی سے غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا۔ وزیر تعلیم نے بورڈ حکام کو دیگر بورڈز کے کنٹرول روم کی سنٹرل ایکسیس لینے کی بھی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کا عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرتعلیم پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے پہلے روز انگریزی کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے اور سنٹرز کا معائنہ کرنے کے علاوہ بوٹی مافیا کیخلاف انتظامات کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ چیک کی۔ انہوں نے لاہور میں لارنس روڈ اور کیتھڈرل کے امتحانی مراکز کے دورے کیے اور طلباء سے انتظامات اور دیگر امور بارے استفسار کیا۔
وزیر تعلیم نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور بورڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک ہدایات دیں۔ وزیر تعلیم نے ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کیخلاف زیرو ٹالیرنس اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈیوٹی سے انکار کرنیوالے افراد کے ناموں کی لسٹیں بھی فوری طور پر طلب کر لیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی ڈیوٹی سے غیرحاضر عملہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا۔ وزیر تعلیم نے بورڈ حکام کو دیگر بورڈز کے کنٹرول روم کی سنٹرل ایکسیس لینے کی بھی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کا عندیہ بھی دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امتحانی مراکز کے وزیر تعلیم نے ڈیوٹی سے کے تحت
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
---فائل فوٹوانسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتیوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے خلاف تھانا سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔