دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولن کا پھیلاؤ شروع ہو چکا ہے جو مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کے لیے آلات نصب ہیں، سیکٹر ایچ8، ایف10، ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پر پہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپر ملبیری کے پولن کا غلبہ ہے جو کل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔
پولن الرجی کو عام طور پر موسمی الرجی بھی کہا جاتا ہے، جو اس وقت ہوتی ہے جب مدافعتی نظام ہوا میں موجود جرگ (پولن) جیسے بے ضرر مادوں پر ضرورت سے زیادہ رد عمل ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
پولن کی اقسام:پولن کی 3 اقسام سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں۔ جس میں گھاس کا پولن، درخت کا پولن اور ویڈ پولن شامل ہے۔
گھاس کے پولن سے الرجی:بہت سے افراد کو گھاس کے پولن سے الرجی ہوتی ہے۔ جس میں مریض بہتی ہوئی ناک، آنکھوں میں خارش، کھانسی وغیرہ جیسی علامات کا شکار ہوتا ہے۔
درختوں کے پولن جو الرجی کو متحرک کرتے ہیں۔ بہت ہی باریک ہوتے ہیں۔ اس لیے ہوا کے ذریعے یہ پولن میلوں تک جا سکتے ہیں حتی کہ اس کی بہت ہی تھوڑی سی مقدار میں بھی سانس لینے سے الرجی کی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔ یہ پولن الرجی پیدا کرنے والے درختوں میں ایش، ایسپن، بیچ، برچ، باکس ایلڈر، دیودار، کاٹن ووڈ، ایلم، ہیکوری، شہتوت اور دیگر شامل ہیں۔
ویڈیو پولن سے الرجی:گھاس کے پولن کی الرجی والے افراد خشک اور گرم ہوا کے دنوں میں سب سے زیادہ تکلیف برداشت کرتے ہیں۔ جب ہوا سے پیدا ہونے والے ذرات اپنی بد ترین حالت میں ہوتے ہیں۔ ایک پودا روزانہ ایک ملین دانے پولن پیدا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں مزید اضافہ، فضا میں تناسب معتدل رہا
واضح رہے کہ جب کوئی شخص پولن کے ذرات سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کرتا ہے، تو ان کا مدافعتی نظام ان کو نقصان دہ سمجھ کر ان پر حملہ کرتا ہے۔ یہ حملہ ہسٹامین نامی کیمیکل کے اخراج کا باعث بنتا ہے، جو الرجی کی علامات کا سبب بنتا ہے۔
ہوا میں پولن کی مقدار موسمی حالات سے متاثر ہوتی ہے۔ خشک، ہوا دار موسم میں پولن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جبکہ بارش کے بعد کم ہوجاتی ہے۔
علامات:ناک بہنا اور بند ہونا، بہت زیادہ چھینکیں آنا، آنکھوں میں خارش اور پانی بہنا، آنکھیں سرخ ہونا، گلے میں خارش اور خراش، کھانسی، سر درد اور تھکاوٹ جیسی علامات ان تمام اقسام کی پولن الرجی میں ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پولن الرجی ایک عام لیکن قابل علاج بیماری ہے۔ ان الرجیز میں مبتلا افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی الرجی کی علامات کو پہچانیں اور مناسب علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کے علاوہ الرجی سے بچاؤ کے لیے پولن کی زیادہ مقدار والے اوقات میں گھر کے اندر رہنا، کھڑکیوں کو بند رکھنا اور ایئر پیوریفائر کا استعمال کرنا ایسے افراد کے لیے بے حد مفید ہے۔
واضح رہے کہ پولن الرجی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں، قالینوں اور پردوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور گھر میں پالتو جانوروں کو نہ رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد پولن پیپر ملبیری دمہ سانس کی بیماری موسم بہار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پولن پیپر ملبیری سانس کی بیماری موسم بہار پولن کی مقدار پولن سے الرجی میں پولن کی پولن الرجی الرجی کی ہوتی ہے کے پولن کے لیے
پڑھیں:
لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
لاہور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران خاتون کو اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جس پر انکی 8 بیٹیاں عدالت کے باہر دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار غلام حسین نے حبسِ بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ شبنم بی بی کو انکے سابق شوہر اور اہلِ خانہ نے غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت انہیں بازیاب کرا کے ان کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔
سماعت کے دوران شبنم بی بی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ غلام حسین سے نکاح کرچکی ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے خاتون کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
عدالتی فیصلے کے بعد عدالت کے باہر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں شبنم بی بی کی پہلی شادی سے ہونے والی بیٹیاں زار و قطار روتی رہیں۔
بیٹیوں میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ نے عدالت میں انہیں پہچاننے سے بھی انکار کردیا اور اپنے نئے شوہر کے حق میں بیان دیا۔ عدالتی حکم کے بعد شبنم بی بی اپنے شوہر غلام حسین کے ہمراہ روانہ ہوگئیں۔