کوئٹہ: ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
40 لاکھ خاندانوں کو ڈیجیٹل کے ذریعے 5,5 ہزار روپے ملیں گے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی (Gold and Silver)کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔