وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کیلیے خصوصی کنٹرول روم قائم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے این ٹی سی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔
وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام کو کنٹرول روم میں رمضان پیکیج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے تیار کردہ پورٹل کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کو اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی سبسڈی، مانیٹرنگ میکنزم اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
رمضان پیکیج کے تحت قائم کردہ کال سینٹر کی کارکردگی اسکرین پر مانیٹرنگ کے ذریعے دکھائی گئی، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے ہدایت دی کہ رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے لیے تیار کردہ پورٹل کو مزید مؤثر اور صارف دوست بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان پیکیج کے مانیٹرنگ کے کنٹرول روم کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔