امریکہ نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہےامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکہ متحد ہیں اور باہمی تعلقات بھی اہم ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے اور یہ دونوں ممالک کا مشترکا مفاد بھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر نے بھی داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شریف اللہ کی گرفتاری

پڑھیں:

قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل

بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی چلڈرن غزہ  مارچ 
  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • شہباز شریف سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر
  • پاکستان کے ساتھ  معاہدہ،سعودی عرب  کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونیوالے معاہدے سے پہلے سے ہی آگاہ تھے، بھارتی وزارت خارجہ
  • ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم "امدادی بیڑے" کی سلامتی پر اظہار تشویش
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار