ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا جس کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت پنجاب کی دیگر تاریخی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی پنجاب کے نایاب ورثے کی حفاظت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے۔
مریم وارنگزیب نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا قیمتی تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے جس کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش سے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
سینیئر وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تاریخی ورثے کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
Post Views: 1