اساتذہ کیلئے خوشخبری ،ہفتہ کی چھٹی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کوہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں ہوگی، تمام سرکاری اسکولوں کو فیصلہ پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رمضان المبارک میں ہفتے کو طلبا کو پہلے ہی چھٹی دی گئی ہے، اب ہفتے کو تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
کراچی:نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔