نوشہرہ میں گھریلو تنازعہ پر مسلح شخص نے والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنازع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی پہنچا دیا۔ حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ حکم جا نہ، 40 سالہ بہن ریاست بی بی اور بھا ئی ثمین شاہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور پولیس تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔