کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مرغی خانہ قائد آباد پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو ندیم جبکہ ساتھی کو عارف کے نام سے شناخت کیا گیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے۔