یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک، 180 سے زائد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
یمن اور جبوتی کے ساحلوں کے قریب غیرقانونی پناہ گزینوں کی کشتیوں کے حادثات میں 186 افراد لاپتہ اور کم از کم دو ہلاک ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق جمعرات کی رات چار کشتیاں الٹ گئیں۔ یمن کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے حادثے میں 181 تارکین وطن اور پانچ یمنی عملے کے ارکان لاپتہ ہیں جبکہ دو عملے کے ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جبوتی کے ساحل کے قریب دو دیگر کشتیوں کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے، تاہم باقی تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث یہ حادثات پیش آئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ دہائی میں اس راستے پر کم از کم 2,082 تارکین وطن لاپتہ ہو چکے ہیں جن میں سے 693 کے ڈوبنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار
آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح روٹی کی قیمت میں گرانفروشی پر 549 افراد کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کو جرمانے اور 7 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ قیمتیں گرانفروش