اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 19 ہزار افراد کو رقوم جاری ہوچکیں، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خواجہ ذیشان سکندر کا کہنا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت کم آمدنی والے 19 ہزار افراد کو بغیر سود کے 15 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس پروگرام سے ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ ذیشان سکندر نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے پلاٹ نہیں ہے اب انہیں حکومت پلاٹ بھی دینے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ان لوگوں کو گھر دیے جارہے ہیں جن کے پاس پلاٹ تو تھا مگر ان کے پاس گھر بنانے کے پیسے نہیں تھے۔
خواجہ ذیشان سکندر نے کہا کہ شہری علاقوں میں ایک سے 5 مرلے اور دیہی علاقوں میں ایک سے 10 مرلے کا پلاٹ جن لوگوں کے پاس تھا ان میں سے 19 ہزار افراد کو بغیر سود کے آسان اقساط پر 15 لاکھ روپے 2 اقساط میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے پہلی قسط گھر شروع کرنے وقت ساڑھے 7 لاکھ دیے جاتے ہیں اور جب لینٹر مکمل ہوجاتا ہے تو دوسری قسط ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جاری کر دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے آن لائن پورٹل پر جن لوگوں نے اپلائی کیا تھا ان میں سے تقریباً سب لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے کہا کہ جو افراد یہ بغیر سود قرضہ لے رہے ہیں انہیں یہ قرضہ 9 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرض کی رقم موصول ہونے کے 3 ماہ بعد پہلی قسط 14 ہزار روپے حکومت کو دینی ہوگی اور اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ تک لوگ مستفید ہوں گے۔
حکومت پنجاب اب پلاٹ اور فلیٹس بھی دے گیخواجہ ذیشان سکندر کا کہنا تھا کہ اب حکومت ایک نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس میں وہ افراد بھی اپلائی کر سکیں گے جن کے پاس اپنا گھر بنانے کے لیے پلاٹ بھی نہیں ہے۔
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ نے کہا کہ 3 سے 5 مرلے تک پلاٹس حکومت خرید کر دے گی جن پر گھر بنانے کے حوالے سے عوام کو قرضہ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے بعد اسی سال فلیٹس سسٹم بھی متعارف کروایا جارہا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر ملے سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پروگرام میں اپلائی کرتے وقت کسی جاننے والے کا ایک بیان حلفی بھی بطور گارنٹی جمع کرانا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ پنجاب حکومت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خواجہ ذیشان سکندر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پنجاب حکومت خواجہ ذیشان سکندر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اپنی چھت اپنا گھر پروگرام خواجہ ذیشان سکندر گھر بنانے کے کہنا تھا کہ پروگرام کے لاکھ روپے نے کہا کہ افراد کو کا کہنا کے لیے کے پاس
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے ٹیکس میں ریلیف دینے کیلئےپچاس ہزار تاجروں کی رجسٹریشن کا بڑا مطالبہ کر دیا ۔
ایف بی آر کا کہناہے کہ 4 فیصد اضافی سیلز ٹیکس ختم کرنے کیلئے شرط عائد کر دی گئی ہے ۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ مزید سیلز ٹیکس ختم کرناہے تو پہلے تاجروں کی رجسٹریشن کریں، غیر فعال رجسٹرڈ افراد کو مال سپلائی کرنے پر 4 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا تھا ۔
ممبر ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ کاروباری تنظیمیں تاجروں کی رجسٹریشن میں رکاوٹ نہ بنیں، سیلز ٹیکس 2 لاکھ لوگوں کی گیم ہے80 لاکھ سے تعلق نہیں،2 لاکھ رجسٹرڈ سیلز ٹیکس افراد میں سے 60 ہزار ٹیکس دیتے ہیں، ان میں بھی تیس ہزار مینوفیکچرز شامل ہیں، بجلی کے تین لاکھ اسی ہزار صنعتی اور50 لاکھ کمرشل کنکشن ہیں۔
ممبر آپریشنز کاکہناتھا کہ تاجروں کو ڈیجیٹل انوائسز کا ڈیٹا روزانہ ایف بی آرسے شیئر کرنا ہوگا۔ ایف بی آر ممبر نے یہ بھی کہا کہ دو لاکھ روپے سے زیادہ کی سیل بینکنگ چینل کےذریعے کرنا ہوگی، نئے فنانس بل سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لئے سرکلر جاری کیا جائے گا۔
Post Views: 8