لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل نکلا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ملزم نے پوش علاقوں سے 2 درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کر لیا،پولیس
چوری شدہ گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان فروخت کی جاتی ہیں
کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے 2 درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے، ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پولیس کا
پڑھیں:
ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا
اسلام آباد میں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سیلیبریٹی ثنا یوسف کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کا چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنا یوسف کا قاتل قرار دیا ہے۔
چالان میں مقتولہ ثنا یوسف کی پھوپھی اور والدہ اور دیگر اہم گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں جبکہ ملزم کا اعترافی بیان بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
رپورٹس کے مطابق چالان کا معائنہ پروسیکیوشن افسران کریں گے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا تھا۔ ملزم نے بیان دیا تھا کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔