پی ٹی آئی سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مراسلے میں حکام کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کی ایوان بالا کے آج ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عون عباس کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ
واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی، جس میں قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز احمد چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی اورفریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں: اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلیے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست؛ فریقین کونوٹس جاری
درخواست گزار نے وفاق بذریعہ وزارت داخلہ،سیکرٹری سینیٹ کو فریق بنایا۔ علاوہ ازیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروڈکشن آرڈرز اعجاز چوہدری اسلام آباد
پڑھیں:
جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
— فائل فوٹووفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔
ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔