عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے،نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی، خواتین کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں، خاتون وزیر اعلی بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں،پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین آفیسر کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، خوا تین پو لیس اور دیگر محکموں میں محنت اور لگن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ،بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز ی سلوک یا ناانصافی کی گنجائش نہیں، خواتین کو یقینی قانونی تحفظ کے لئے پنجاب میں ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا،ویمن ہیلپ لائن اور پینک بٹن پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مزید کو یقینی بنایا ہے، سیف سٹی اتھارٹی میں ور کنگ وویمن کے لئے ہاسٹل بنایا گیا، خواتین کی آسانی کے لیے ای بائیکس سکیم شروع کی گئی ہے۔ مریم نواز شریف ہر قدم پر پنجاب کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے، میں آپ کی محافظ بھی اور آپ کی طاقت بھی،میری بیٹیاں، میری بہنیں! آپ کا تحفظ، عزت، اور خوشحالی میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواتین کے مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :