کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ماری پور میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والےاداروں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرتا تھا۔
پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر.
گرفتار ہونے ولا ملزم خود کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کا کارندہ ظاہر کر کے ساتھیوں کی مدد کرتا رہا ہے۔
ملزم نے 2023ء میں ماری پورمیں فائرنگ کر کے 1 شہری کو قتل بھی کیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔
اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔
ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔