مجھے نہیں یقین ضرورت پڑنے پر فرانس یا نیٹو اتحادی ہماری مدد کریں گے، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
مجھے نہیں یقین ضرورت پڑنے پر فرانس یا نیٹو اتحادی ہماری مدد کریں گے، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اتحادیوں کا ہر گز دفاع نہیں کریں گے جب تک وہ اپنی سیکیورٹی پر مناسب اخراجات نہیں کرتے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، یہ عام فہم بات ہے اگر وہ ادائیگی نہیں کرتے تو میں ان کا دفاع ہر گز نہیں کروں گا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسی مقف پر قائم ہیں اور اپنی سابقہ صدارت (2017-2021) کے دوران بھی نیٹو اتحادیوں کو یہ باور کرایا تھا، میرے دبا پر نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات میں اضافہ تو کیا لیکن یہ اب بھی ناکافی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو اتحادی ان کے دوست ہیں مگر ہمیں خدشہ ہے کہ اگر امریکہ کو کسی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو فرانس سمیت کچھ ممالک امریکا کا دفاع کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا آپ جانتے ہیں نیٹو کے حوالے سے میرا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ میں ان سب کو اچھی طرح جانتا ہوں یہ میرے دوست ہیں۔ لیکن اگر امریکہ کو مشکل پیش آئے اور ہم انہیں مدد کے لیے بلائیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ فرانس یا دوسرے ملک ہماری مدد کریں گے؟ انہیں کرنا چاہیے، لیکن مجھے یقین نہیں۔”
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔