پشاور:

جماعت اسلامی کے سابق امیر خبر پختونخوا و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق ملزم نے پہلے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے۔

بیچ بچاؤ کے درمیان شکیل خان خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے، ملزم کی کی گرفتاری جلد یقینی بنائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور؛ سگی بہن کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا بھائی گرفتار

لاہور:

شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔

پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر رسی کے نشانات تھے۔ ملزم نے پہلے اپنے ناخن کاٹے اور پھر بہن کی کلائی کاٹی تاکہ معاملہ خود کشی لگے اور ملزم پر شک نہ ہو۔

لاش کو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم شہر یار کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بروقت رسپانس اور ذمہ دارانہ تفتیش پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • پاکستان نے بھارت کو پولیس مین بنانے کا خواب ناکام بنایا، نائب امیر جماعت اسلامی
  • جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
  • اسلام آباد : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
  • جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا گرفتار
  • لاہور؛ سگی بہن کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا بھائی گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق
  • پی پی کی صوبہ بچاؤ تحریک پر پولیس کی شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے، امیر مقام
  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم اور سیکرٹری شکیل احمد کی صحافیوں کی برطرفیوں کی مذمت
  • پیپلز پارٹی کے احتجاج پر آنسو گیس کی بارش، سابق وفاقی وزیر زخمی