سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
صوابی :خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔
ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔
ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔
ڈی پی او صوابی کا کہنا ہےکہ مبینہ طور پر ملزم نشےکا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔
مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ بڑےبھائی مجھے بہت عزیز تھے، یہ میرے دست وبازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔
مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان کے سامنے گولیاں
پڑھیں:
علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
فائل فوٹووزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے مختلف اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے شعبوں اور منڈیوں میں تنوع کی ضرورت اجاگر کی اور معیشت کے ڈھانچے کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ حقیقی گیم چینجر ہے۔