ٹورنٹو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، ملزمان فرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
مونٹریال: کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔
یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پب میں داخل ہو کر بغیر کسی وجہ کے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔
ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "12 افراد زخمی، جن میں 6 کو گولیاں لگیں، تاہم کسی کی جان کو خطرہ نہیں"۔
پولیس کے مطابق ملزمان ایک "اسالٹ رائفل" اور ہینڈ گنز" سے مسلح تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پال میک انٹائر نے بتایا کہ "حملہ آوروں نے پب میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی"۔
فائرنگ کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔