Islam Times:
2025-07-26@09:33:15 GMT

اسپین، 10 پاکستانی شہری دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

اسپین، 10 پاکستانی شہری دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹوں میں ان افراد کی تعریف بھی کی جاتی تھی، جنہوں نے یورپ اور پاکستان میں گستاخی کے الزامات کے تحت حملے کیے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ ایک میسجنگ گروپ، جس کی قیادت گرفتار شدہ خواتین میں سے ایک کر رہی تھی، صرف خواتین پر مشتمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی اسکوادرا (کاتالونیا کی پولیس) ہسپانوی نیشنل پولیس اور اطالوی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 10 افراد کو بارسلونا میں اور ایک شخص کو اٹلی کے شہر پیاچینزا میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہسپانوی پولیس فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ آپریشن 3 مارچ کی رات کو انجام دیا گیا اور یہ تحقیقات 2022 میں 5 اور 2023 میں 14 افراد کی گرفتاری کے بعد کی گئی تھی۔ حالیہ گرفتاریاں مونتکادا ای ریشاک، سانت آدریا دی بیزوس، سابادیل، اور سانتا کولوما دی گرامینیت میں ہوئیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تنظیم ایک انتہا پسند جماعت سے منسلک تھی۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ مکمل طور پر منظم اور درجہ بندی شدہ تھا اور میسجنگ ایپس کے ذریعے مخالفین کے خلاف پرتشدد پیغامات پھیلانے میں ملوث تھا۔ کچھ افراد نے یورپ میں مخصوص لوگوں کو ممکنہ اہداف کے طور پر شناخت کرنا شروع کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹوں میں ان افراد کی تعریف بھی کی جاتی تھی، جنہوں نے یورپ اور پاکستان میں گستاخی کے الزامات کے تحت حملے کیے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ ایک میسجنگ گروپ، جس کی قیادت گرفتار شدہ خواتین میں سے ایک کر رہی تھی، صرف خواتین پر مشتمل تھا۔ اس گروپ کا مقصد صرف انتہا پسند نظریات کی تبلیغ نہیں بلکہ ممکنہ اہداف کی نشاندہی کرنا بھی تھا تاکہ مستقبل میں کارروائی کی جا سکے۔ تحقیقاتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتار شدگان ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، جو اپنی مالی مدد کے لیے اپنے ہی ارکان سے چندہ وصول کرتی تھی۔

جمعرات، 6 مارچ کو دس گرفتار افراد کو سینٹرل انویسٹی گیشن کورٹ نمبر 6 کے سامنے پیش کیا گیا، ان پر دہشت گردی کی مدد، پرچار، مالی معاونت اور بھرتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، نیز ممکنہ اہداف کی شناخت کے لیے کیے گئے ابتدائی اقدامات پر بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس کیس کی سماعت مذکورہ عدالت کے جج کی زیر نگرانی جاری ہے، جس نے اسپین کی نیشنل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر آفس کے تعاون سے 4 افراد کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد

آفاق احمد(فائل فوٹو)۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ بار کوڈ کے ذریعے جرائم روکنے کی بات ڈھکوسلا ہے، حکومت نمبر پلیٹوں پر فیس نہ لے، جس سے لی ہے واپس کی جائے۔ 

انھوں نے کہا سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ آپشنل ہونا چاہیے، اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے۔

آفاق احمد نے کہا اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علاقائی سیاست اور باہمی تعلقات
  • چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ
  • ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش برآمد، 2 مبینہ ملزم گرفتار
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
  • تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • امریکی اداکارہ خاتون پر حملے، تشدد اور چوری کے الزام میں گرفتار
  • آپشن ہونا چاہیئے کہ شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
  • آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا