2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
بیجنگ: چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔
.
قومی دفاعی صلاحیت اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں جو کہ سال بہ سال 7.2 فیصد کا اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ چین اقوام متحدہ کے فوجی اخراجات کے شفافیت کے نظام میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے اور بجٹ کا حجم، ڈھانچہ اور بنیادی استعمال صاف اور شفاف ہے ۔ امریکہ جیسی فوجی طاقتوں کے مقابلے میں چین کے قومی دفاعی اخراجات خواہ وہ جی ڈی پی یا قومی مالیاتی اخراجات کے تناسب کے لحاظ سے ہوں یا فی کس قومی اور فی کس فوجی اہلکاروں کے حساب سے ہوں ،نسبتا کم ہیں ۔
تائیوان کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور چین اس پر کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے ہمیشہ قومی وحدت کا دفاع کیا ہے اور حالیہ برسوں میں جزیرے پر گشت اور فوجی ڈیٹرنس معمول ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ “تائیوان کی علیحدگی” کے عناصر جتنی زیادہ پریشانی پیدا کریں گے ان کی گردنوں میں رسی اتنی ہی سخت اور ان کے سروں پر تلوار اتنی ہی تیز ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز لبریشن آرمی قومی دفاعی
پڑھیں:
دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا کردار بالکل واضح ہے، جبکہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، تاہم ملکی استحکام، دفاع اور قومی یکجہتی میں اس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی اور قیامِ پاکستان میں بھی بلوچستان کے عوام نے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور 90 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مستونگ میں سیشن جج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ملک سے دہشت گردی کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کی عکاس ہیں۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاق اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو معاشی ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔