برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء)سفارت خانہ پاکستان برلن نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سےپاکستانی ثقافت اور سیاحت کی عکاسی کرنے والی ایک تقریب کا انعقادکیا، ITB 2025 کے موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ پہلی ضمنی تقریب تھی جس میں ITB کے زائرین شرکاء کو پاکستانی سیاحت اور ثقافت سے متعارف کرایا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا متنوع ورثہ اور ثقافت اسے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں کیونکہ ہماری سیاحت صرف روایتی سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ مذہبی سیاحت، مہم جوئی کے کھیل، آثار قدیمہ، اور منفرد فنون کے شہہ پاروں کے کھوج کا احاطہ کرتی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کو ہماری علاقائی ثقافت، کھانوں، موسیقی اور لباس کے بارے میں بھی جاننے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سفیر کی تقریر کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر گرین ٹورازم پاکستان جناب حسن اظہر حیات نے ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں انھوں پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیےمنتخب کیے گئے شعبوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (STDC) سیدفیاض علی شاہ، اور سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان (جی بی)، جناب ضمیر عباس نے بھی بالترتیب سندھ اور جی بی کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بات کی۔

مقررین نے سامعین پر زور دیا کہ وہ پاکستان آمد سے قبل ویزوں کی سہولت سمیت حکومت کی فراہم کردہ سہولت کاری کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کا دورہ کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سفارتخانے کے تعاون کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آئی ٹی بی کی نمائش میں پاکستان کی شرکت مزید بہتر انداز میں ہو گی۔ مہمانوں کو پاکستانی علاقائی ملبوسات سےروشناس کرانے کے لیے کمیونٹی کے رضاکاروں کی جانب سے ثقافتی واک بھی کی گئی۔

مہمانوں نے خوبصورت ملبوسات کو خوب سراہا۔ اس موقع پر پاکستان کے مشہور کلاسیکی اور نیم کلاسیکل گانوں پر رقص بھی پیش کیا گیا۔ اختتامی پرفارمنس کے طور پر استاد اشرف شریف خان اور گروپ کی طرف سے پیش کی گئ علاقای/لوک دھنوں نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ تقریب کو مکمل بنانے کے لیے مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں اور مٹھائیوں سے کی گئ۔ لوگوں نے ان کے ذائقے کو بھی خوب سراہا۔ تقریب میں بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔

نعیم الحسن 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل رہے، وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔

نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینک حکام سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی معیشت پر مثبت تاثر اجاگر
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • اداکارہ عفت عمر نے ثقافتی مشیر بننے کی پیشکش ٹھکرا دی
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
  • جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات سے ممکن، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی
  • کے پی: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش