گورنر پنجاب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات؛ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
حسنین ساجد : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہو ئی
گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی خاطر ایک پیج پر بیٹھنا ہو گا،سردار تنویر الیاس ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم بنے تو آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں یکساں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے،سیاسی جماعتوں کو آپس میں سیاسی اختلاف تو ٹھیک ہے مگر ذاتی نہیں ہونا چاہئے۔پیپلزپارٹی نے پاکستان اور جمہوریت کی خاطر اپنے ووٹوں کی قربانیاں دیں،ایک سیاسی جماعت کا سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنا قابل افسوس ہے۔پاک فوج کے جوان روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ملک کی خاطر شہید ہونے والوں کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
مقدمے کی سماعت کل 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔